پاک افغان سر حد کے ساتھ باڑ لگانے کا کام دو سال میں مکمل ہو گا

جمعہ 17 اگست 2018 18:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پاک افغان سر حد کے ساتھ باڑ لگانے کا کام دو سال میں مکمل ہو گا جس کا مقصد سرحد کے آرپار منشیات کی اسملگلنگ اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ طویل سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کا کام آئندہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام اسلام آباد کی طرف سے سرحد کے آر پار لوگوں اور اشیا کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو، ان کے بقول، علاقائی سلامتی اور پاک افغان تعلقات کی بہتری کے لیے اہم ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں