بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری کامیر دلشاد خان مری کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعہ 17 اگست 2018 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے اپنے بیان میں بلوچ قومی تحریک کے سابق جلاوطن رہنماء اور قبائلی شخصیت میر دلشاد خان مری مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلوچ قومی تحریک کیلئے سیاسی قومی جمہوری انداز میں ناقابل فراموش غیر متزلزل ، ثابت قدمی کی جدوجہد پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے نیپ حکومت کے غیر جمہوری انداز میں خاتمے اور قومی تحریک کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کیخلاف اپنے علاقے میں سیاسی جمہوری انداز میں جدوجہد کی اور حالات کی نزاکت و ناانصافیوں کے خلاف اپنے قبیلے کے ہمراہ جلاوطنی اختیار کی جلاوطنی میں انہوں نے ہمیشہ قبیلے کے اندر اتحاد و اتفاق اور بلوچ قوم کے وسیع تر مفادات کیلئے نوجوانوں کی سیاسی جمہوری انداز میں رہنمائی کی اور کہا کہ وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچ اقوام اپنے گروہی ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی حقوق کیلئے یکجا ہوں تاکہ ہم صحیح معنوں میں اپنے مادر وطن کے دفاع اور اپنے تہذیب و تمدن ، بقاء و شناخت وجود کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر توانائیوں کو صرف کریں کیونکہ بلوچ قوم کو آج جن چیلنجز ، مسائل و مشکلات کا سامنا ہے ان حالات سے نکلنے کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات کو اولیت دیں گے اور اپنے آبائو اجداد کی عظیم قربانیوں کو اپنا مشعل راہ بناتے ہوئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی سیاسی جدوجہد کیلئے مرحوم ملک یعقوب خان مری ، حاجی محمد ابراہیم خلیل مری اور میر دلشاد خان مری ناقابل فراموش قربانیوں اور مسلسل جدوجہد اور قربانیوں سے کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا بلوچ نوجوانوں کیلئے ان اکابرین کی قربانیاں و جدوجہد مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا تاریخ گواہ ہے کہ جن افراد نے اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں اور جدوجہد کو اہمیت نہیں دی انہیں فراموش کیا آج وہ قومی تحریکیں ناکامی سے دوچار ہیں جن اقوام نے اپنے اکابرین کی جدوجہد کو اپنے زندگی میں اہمیت دے کر ایمانداری ، سچائی ، مخلصی سے اپنایا وہ آج کامیابی سے ہمکنار کریں دریں اثناء پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، میر کاول خان مری ، سلطان مینگل ، ڈاکٹر رب نواز مری ، لال خان مری ، ملک یار محمد زہری سمیت دیگر نے مرحوم کے گھر ان کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں