بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات کی آسامی کیلئے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی

جمعہ 17 اگست 2018 22:24

کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات ( بی ۔

(جاری ہے)

17) کی آسامی کیلئے کمیشن ہذا کے تحت 6 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں عبدالرحمن ولد حاجی خالق داد ، ماہ عروج دختر محمد اکمل ، محمد یعقوب ولد حاصل خان اور سید اصغر علی ولد سید حضرت علی کامیاب قرار پائے ہیں ۔ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تصدیق شدہ دستاویزات کمیشن کے ریکروٹمنٹ برانچ میں ایک ہفتہ کے اندر اندر جمع کروائیں ۔ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں