طلبہ کو ہر سطح پر مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سبی امیر افضل اویسی

جمعہ 17 اگست 2018 22:24

کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی امیر افضل اویسی نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو ہر سطح پر مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب میں طلبہ کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں وہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پہلے سے زیادہ کام کریں ۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں