کوئٹہ، سینئر سیاستدان سعید احمد ہاشمی کی جام کمال خان کو صوبے کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 21:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور سینئر سیاستدان سعید احمد ہاشمی نے جام کمال خان کو صوبے کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی میں بڑا حصہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی جماعتوں تحریک انصاف عوامی نیشنل پارٹی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی بی این پی عوامی اور سب سے بڑھ کر سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری کا ہے جنہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام کمال کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا انہوں نے کہا کہ نئے نو منتخب وزیراعلیٰ جام کمال تمام اتحادیوں کو حکومت کے امور چلانے میں ساتھ لیکر چلیں گے اور نئے انداز کی نوجوان قیادت کیساتھ مل کر بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے اور خصوصاً مرکز سے وابستہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو بہتر انداز میں وفاق کے سامنے پیش کریں گے اور انکا متفقہ حل ڈھونڈیں گے انہوں نے اس امید کا اظہا رکیا کہ عوام کو طویل عرصہ بعد بلوچستان میں ہر شعبے میں تبدیلی اورواضح فرق نظر آئے گا اور وہ بلوچستان کے نوجوانوں کی مایوسی کو اجالوں میں بدلنے میں کامیاب ہوجائیںگے انہوں نے مذید کہا کہ انکی پہلی ترجیح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہو گی تاکہ شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے ۔

(جاری ہے)

جام کمال منجھے ہوئے اور ایماندار سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد صوبے کی ترقی، اداروں کی بہتری ، صوبے سے غربت کے خاتمے اور معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کا وژن دیا ہے جس سے عوام میں ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی جام کمال بحیثیت قائد ایوان تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اورصوبے کی ترقی اور بہتری کے لئے کام کریں گے انہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ کی کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں