بلوچستان عوامی پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ربابہ خان کااپنے پانچ سالہ اسمبلی رکنیت کے دور کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 18 اگست 2018 23:07

بلوچستان عوامی پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ربابہ خان کااپنے پانچ سالہ اسمبلی رکنیت کے دور کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ربابہ خان نے اپنے پانچ سالہ اسمبلی رکنیت کے دور کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کے دوران کیا ڈاکٹر ربابہ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اچھی روایت قائم کرتے ہوئے میں اپنی پانچ سالہ مدت کی تنخواہ کا ایک چوتھائی حصہ پاک فوج کے شہداء ایک چوتھائی حصہ پولیس کے شہداء ایک چوتھائی حصہ سولین شہداء وزخمیوں اور ایک چوتھائی حصہ سپریم کورٹ کی جانب سے مہمند اور دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم کردہ فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کرتی ہوں اس موقع پر تمام ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں