نگران وزیراطلاعات ملک خرم شہزاد کی نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 23:25

کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان حکومت بلوچستان ملک خرم شہزاد نے جام کمال خان کو وزیرا علیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ صوبائی اسمبلی نے اپنا قائد ایوان جمہوری انداز میں منتخب کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ انتقال اقتدار کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے ملک میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے جس سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیرا علیٰ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

نگران وزیر نے وزیر اعلیٰ کی کامیابی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں