حلقہ پی بی 26کوئٹہ سیٹ کے متعلق کیس دوبارہ DOlOCکے پاس بھیجنے سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں،جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ

ہفتہ 18 اگست 2018 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ،جنرل سکریٹری حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،حاجی عبدالصادق،عزیزاللہ پکتوی،میراسحاق زاکرشاہوانی،حافظ مجیب الرحمن ملاخیل،حاجی نورگل خلجی،سیدعبدالوہاب آغا،اورکابینہ کے دیگراراکین نے اخباری بیان میں کہاکہ حلقہ پی بی 26کوئٹہ سیٹ کے متعلق کیس دوبارہ DOlOCکے پاس بھیجنے سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جس بندے کے بارے میں نادرا،لوکل کمیٹی،آئی بی،ایف آئی ایرپورٹ دے چکی ہے کہ حلقہ پی بی 26پرکامیاب ہونے والا امیدوار نان لوکل ہے جس کا قومی شناختی کارڈ اسی بناپر بلاک کیاجاچکاہے اور موصوف نے انتہائی جعل سازی کے زریعے اعلیٰ سرکاری ادارے دھوکے میں ڈال کرالیکشن میں حصہ لینے کی راہ ہموارکی ہے جس کا الیکشن کمیشن نے اسی بناپرنوٹیفیکیشن بھی روک رکھاہے اب اس کیلئے چور دروازے ڈھوناایک اور قومی اورسرکاری خیانت ہوگی انہوں نے کہاکہ ایک مہینہ پورا ہوچکاہے موصوف کے پاس اپنی صفائی کوکسی قسم کا دلیل میسرنہیں ہے لہٰذا ازسرنوجائزہ رپورٹ طلب کرنے کاعمل اس بات کی دلیل ہے کہ اداروں کواس حساس مسئلے کی نوعیت کا اس قدر احساس نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہونایہ چاہئے تھاکہ موصوف کے غیرملکی ہونے اورمختلف اداروں کو غفلت میں رکھنے اورچال بازی کی سزاتعین ہوتی اوراس سیٹ کے متبادل پوزیشن ہولڈرامیدوارمولانا ولی محمدترابی کی جیت کا اعلان کیاجاتاانہوں نے کہاکہ ہماری تمام صورتحال پر مسلسل نظرہے اورہم اس حساس نوعیت کے مسئِلے کسی طور غافل نہیں اگراداروں نے ایک غیرملکی کو لوکل بنانے کی کوشش کی تو اس کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں