محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کانگو وائرس سے پاک ، صحت مند جانوروں کی فروخت کو یقینی بنایا جاسکے،محکمہ لائیو اسٹاک کے زیراہتمام قائم مرکز میں عوام کو 390روپے فی کلو جانور فروخت کئے جائیں گے، صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد اکبر حریفال

اتوار 19 اگست 2018 00:20

کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد اکبر حریفال نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام قربانی کے جانوروں کی فروخت کا مقصد یہ ہے کہ کانگو وائرس سے پاک ، صحت مند جانوروں کی فروخت کو یقینی بنایا جاسکے ۔محکمہ عوام کو طبی معیاری ارزاں نرخوں میں جانوروں کی فراہمی ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز بروری پولٹری فارم میں محکمہ لائیور اسٹاک کے زیر اہتمام قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے کام کئے جانے والے مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہا ۔

صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک ہر سال جانوروں کی پرورش قدرتی طور پر پالنے کے بعد عیدالاضحی کے موقع پر قائم مراکز میں فروخت کیلئے لائے جانے میں جس سے نہ صرف محکمہ کو آمدنی کے ساتھ تمام آمدنی بلکہ مالداروں کی خاطر خواہ مالی مدد بھی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ قربانی کے لئے پالے گئے جانوروں کی مقررہ وقت پر بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکاجات لگائے جاتے ہیں اور ان ٹیکہ جات کے لگانے سے جانوروں میں بیماریوں کا تدارک کیا جاتا ہے انہوںنے محکمہ کے آفیسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری کو بتایا گیا کہ لوگوں کی رہنمائی کیلئے گاؤ سینٹر بنایا گیاہے جبکہ 390 روپے فی کلو جانور وں کی فروخت جاری تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں