صوبائی کابینہ کا اعلان عید کے بعد ہوگا ، کابینہ کی تشکیل بارے کوئی اختلافات نہیں

کابینہ کا اعلان مرحلہ وار کیا جائیگا،پہلے مرحلے میں چند وزراء لئے جائیں گے، بعد میں دوسرے وزراء لئے جائیں گے، بیوروکریسی میں تبدیلیاں کی جائینگی ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی کی حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت

اتوار 19 اگست 2018 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کا اعلان عید کے بعد ہوگا ۔ کابینہ کی تشکیل کے بارے میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔ کابینہ کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں چند وزراء لئے جائیں گے اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں دوسری وزیر لئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز گورنر ہائوس میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی حلف برداری کی تقریب پانچ بجے کی بجائے ساڑھے پانچ بچے شروع ہوئی جو تیس منٹ کی تاخیر تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عید کوئٹہ اور لسبیلہ منائیں گے ۔بیروکریسی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی ۔اس سے قبل گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان کے نئی17ویں وزیراعلیٰ میر جام کمال عالیانی سے گورنر ہائوس میں ایک سادہ پروقار تقریب میں حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں سابقہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان ارکان صوبائی اسمبلی میر گہرام بگٹی ،سینیٹر احمد خان،بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد احمد کاکڑ،پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری، بی این پی (عوامی) کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ، سابقہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی، پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند، بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی، سابقہ سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی،سابقہ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی سعید احمد ہاشمی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی(باپ) پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، رکن صوبائی اسمبلی نور محمد دمڑ، رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر آسکانی، بی این پی (عوامی ) کے دوسرے دھڑے کے قائمقا م صدر سید احسان شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سلیم کھوسہ، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)رکن صوبائی اسمبلی عارف محمد حسنی ،سابقہ رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی میر طارق مگسی، رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مبین خان ،اے این پی کے صوبائی صدر اور پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، اے این پی کے رکن صوبائی انجینئر زمرک خان اچکزئی،رکن صوبائی اسمبلی اور حکومت بلوچستان کی ترجمان متحرمہ بشریٰ رند، رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی سردار سرفراز ڈومکی، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر نذیر احمد سمیت اعلیٰ ودیگر حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں