سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال خان کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ جام کمال خان اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چل کر بلوچستان میں آباد تمام اقوام ،سیاسی پارٹیوں اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر مستقبل کے حکمرانوں کیلئے مثال قائم کرینگے بحیثیت وزیرمملکت جام کمال خان کی کارکردگی بہت عمدہ رہی سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور پارلیمانی پارٹیوں نے جام کمال خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے مجھے امید ہے کہ جام کمال خان عوام اور سیاسی جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے عہدے پر براجماں ہونے کے بعد تمام اتحادی جماعتوں اور عوام کے خواہشات پر پورا اترتے ہوئے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کرتے ہوئے مستقبل کیلئے اچھی روایات چھوڑ کر جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں