جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی 25 جولائی کو بم دھماکہ میں شہید و زخمی افراد کے لواحقین کیساتھ سول ہسپتال پولیس سرجن کا رویہ قابل مذمت

اتوار 19 اگست 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ‘جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین‘مولاناولی محمدترابی‘حکیم حبیب اللہ اورمیراسحاق ذاکرشاہوانی نے اپنے اخباری بیان میں کہاہے کہ 25 جولائی کوبھوسہ منڈی ہونے والے بم دھماکہ میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ سول ہسپتال پولیس سرجن کا رویہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ اس دھماکہ کے شہیدااورزخمیوں کے لواحقین جب بھی ہسپتال جاتے ہیں اورمتعلقہ پولیس سرجن سے رپورٹ طلب کرتے ہیں تو موصوف رشوت لینے کی چکر کی بناء پر آج اور کل کا کہہ کران متاثرین کوواپس کردیتے ہیں جبکہ حکومت اس دھماکہ کے شہداء اور زخمیوں کی رپورٹ طلب کررہی ہے انہوں نے کہاکہ عین انتخابات کے دن ہونیوالے دھماکہ نے سینکڑوں گھرانوں کے چراغ گل کردیئے اورایک ایک گھرسے کئی کئی جنازے اٹھیں اس دردناک سانحہ کے متاثرین حوصلہ افزائی اورہمدردی کے مستحق ہیں مگریہاں کیساتھ کھیل کھیلا جارہاہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اوراپوزیشن نمائندگان سے اپیل کی کہ سانحہ بھوسہ منڈی مشرقی بائی پاس کے متاثرین کے ساتھ کیاگیا وعدہ پوراکیاجائے اورمتاثرین خاندان کیساتھ سول ہسپتال کے پولیس سرجن کے رویہ کا نوٹس لیاجائے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے بھوسہ منڈی مشرقی بائی پاس کے شہداء اورزخمیوں کے لواحقین کیساتھ بطورتعاون کے ایک کمیٹی بنائی ہے جس کے سربراہ میراسحاق ذاکر شاہوانی ہیں اس کمیٹی نے متاثرین کے خدمات کے حوالے سے موجودمشکلات ختم کرنی ہے انہوں نے کہاکہ بھوسہ منڈی مشرقی بائی پاس کے شہداء اور زخمیوں کیساتھ جو وعدے کئی گئے ہیں ان پر عمل درآمدکی راہ میں کسی قسم کے مشکلات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اورہسپتال پولیس سرجن کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ متاثرین خاندان کے لئے سہولیت فراہم کریں اگرمشکلات پیداکرنے کا سلسلہ نہ روکاگیا تو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اس حوالے سے سخت احتجاج کرے گی اور ہسپتال پولیس ذمہ داران کے سامنے جلسے کا اہتمام کیاجا ئے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں