عید منانے نہیں بلوچوں کو منانے کیلئے مکران جائونگا ، صحافی بھی میرے ساتھ چلیں ،میر اسرار اللہ زہری

پیر 20 اگست 2018 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ اس سال وہ عید منانے بلوچوں کو منانے کیلئے مکران جائیں گے۔ صحافیوں کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ میرے ساتھ بلوچوں کو منانے کیلئے مکران چلے۔ انہو ں نے یہ بات پیر کے روز این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا آپ عید نہیں منارہے بلکہ بلوچوں کو منانے کیلئے مکران جارہے ہیں۔

اس کی کوئی خاص وجہ ہے انہوں نے کہا ظاہر ہے ہر چیز کی کوئی نہ کوئی وجہ تو ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

صحافی برادری میرے ساتھ بلوچوں کو منانے کیلئے مکران چلے۔ تو وہاں جاکر معلوم ہوجائیں گا کہ میں نے عید کیوں نہیں منائی بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری سے پوچھا گیا کہ آپ کو آپ کے پارٹی ایک رکن صوبائی اسمبلی نے فوری طور پر معطل کردیا ہے اور پارٹی کے تمام اختیارات سنبھال لیے ہیں اور خود پارٹی کے قائمقام صدر بن گئے ہیں۔ اس پر آپ کیا کہیں گے انہوں نے کہا ہمارے پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں چند اہم فیصلے کیئے گئے ہیں ان فیصلوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا انہوں نے مزید اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں