ماما اسماعیل لہڑی کی میر جمال کمال کو وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد

میر جام کما ل کی قیادت میں حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی ،امید ہے اتحادی جماعتوں نے بھی عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ ان کو پورا کرنے میں کردار ادا کرینگے، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل باپ

پیر 20 اگست 2018 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ماما اسماعیل لہڑی نے پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کی اظہار کی ہے کہ ان کے دور اقتدار میں مسائل حل ہونگے پیر کے روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے ماما اسماعیل لہڑی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ انتخابات کے دوران ہماری پارٹی سب سے بڑی پارٹی ابھری ہے اور صوبائی اسمبلی میں بڑی جماعت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے تمام دیگر اتحادیوں کو مل کر جو حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے کیونکہ اس فیصلے سے بلوچستان میں عوام کے جومسائل حل نہیں ہورہے تھے اور سابقہ دور میں جو بھی پارٹی برسراقتدار آئی اس نے صرف اپنی ذات تک فائدہ لیا ۔

(جاری ہے)

عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا عوام پریشان رہے اور حکمران خوشحال رہے میر جام کما ل کی قیادت میں صوبے میں جو حکومت تشکیل دی گئی ہے وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی امید ہے کہ اتحادی جماعتوں نے بھی جو عوام سے وعدے کئے ہے اس کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرینگے کیونکہ جو وعدے کیئے جاتے ہیں اس پورا کرنا بھی ضروری ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ وعدے نہیں کرتے ہے صوبے میں شہد اور دودھ کی نہریں بہا دیں گے ۔تاہم عوام کو یقین دلاتے ہے کہ ان کے مسائل اپنے دور میں کافی حدتک حل کرینگے کہ تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ صوبے میں تبدیلی آگئی ہے اور ہم تبدیلی کوسب کو دکھائیں گے کہ تبدیلی کس کوکہتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں