کوئٹہ,سرکاری تعلیمی اداروں کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

معیاری تعلیمی اداروں کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا اہمیت کا حامل ہیں عوامی نمائندئے اداروں اور محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے میکانزم تشکیل دیں ، بیان

پیر 20 اگست 2018 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عوام کو تعلیم وصحت سمیت زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری حکومت اور عوام کے منتخب نمائندئوں کی اولین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیمی اداروں کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا انتایہ اہمیت کا حامل ہیں عوامی نمائندئے اسمبلیوں میں اداروں اور محکوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے میکانزم تشکیل دینے کے ساتھ ایسی پالیسیاں بنا ئیں جو مستقبل کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انھیں ترقی فراہم کرنے کا ضامن بن سکیں ماضی کی حکومتوں نے اداروں کی استحکام اور انکی کارکردگی کو بہتر بنانے کی طرف کسی قسم کی توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے تمام اداروں کی کارکردگی اس قابل نہیں جسکا ذکر اچھے الفاظ میں کیا جا سکیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا جب اعلیٰ عہدوں پر فائزسرکاری ملازمین کے بچے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں،ایک سرکاری اسکول کے استاد کے اپنے بچے پرائیوئیٹ اسکولوں میں پڑھیں تو کس طرح ممکن ہیں کہ معیار تعلیم میں بہتری پیدا ہو سکیں ایسا نظام لایا جائے جس کے تحت اعلیٰ آفیسروں اور اساتذہ کے بچے بھی ان سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں جہاں ایک محنت کش نچلے درجے کا سرکاری ملازم اور غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ،عوام کے منتخب نمائندئے بھی سرکاری اسکولوں کی استعداد اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے اپنے بچوں کو سرکاری درسگاہوں میں داخل کرائیں،بیان میں کہا گیا کہ محکمہ صحت اور معالجین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں اعلیٰ حکام اپنے اور اپنے بچوں کا علاج معالجے کو ترجیح دیں عوامی نمائندئے مختلف اوقات میں دورے کرکے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی چیک کریں اس طرح کے اقدامات سے عوامی نمائندوں کو اداروں کے مسائل کے ساتھ عوام کے مشکلات کا اندازہ بھی ہو سکتا ہیں اور ان کے دوروں کے نتیجے میں سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔

بیان میں توقع ظاہر کی گئی کہ نو منتخب عوامی نمائندئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ملکی صوبائی معاملات اختیار کے ساتھ عوام کے بنیادی ضرویات پر بھی بات کر کے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں