عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما 24 اگست کو عید ملن پارٹی بھی دیں گے

منگل 21 اگست 2018 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی انجینئرزمرک خان اچکزئی عیدالضحیٰ کے تیسرے دن قلعہ عبداللہ ‘ کلی پیر علی زئی ‘ کاکا جی برما پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے عید ملیں گے 24 اگست کو عید ملن پارٹی بھی دیں گے اور عام انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کے عوام قبائلی معتبرین پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کریں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا 24 اگست صبح 9 بجے سے شام گئے تک پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں