بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 12ستمبر کو ہوگی

منگل 21 اگست 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 12ستمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر میر نعمت اللہ زہری کا صوبائی الیکشن میں حصہ لینے اور کامیابی کے بعدسینیٹ کی سیٹ خالی قرار دے دی ہے۔ اب اس پر پولنگ 12ستمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اگست ہوگی ہے۔

(جاری ہے)

29اگست کو ہی امیدواروں کی فہرست جاری کئی جائیں گی کاغذات کی جان پڑال یکم ستمبر تک کی جائیں گی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی خلاف اپیلیں 3ستمبر تک کی جائیں گی ۔امیدوروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 6ستمبر کو جاری کی جائیں گی کا غذات نامزدگی 7ستمبر تک واپس لیں جاسکتے ہیں۔ جبکہ پولنگ 12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگی وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سینٹ کی اس نشست پر جو نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری جو اس سیٹ پر سینیٹر تھے اور اب وہ پی ٹی آئی بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں سینٹ کی اس خالی نشست پر اتحادیوں کا مشترکہ امیدوار لایا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں