محکمے میں کسی قسم کی کرپشن ،بدعنوانی اور میرٹ کے خلاف اقدامات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ،حاجی میٹھا خان کاکڑ

منگل 18 ستمبر 2018 20:12

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ حاجی میٹھا خان کاکڑ نے محکمہ لائیو اسٹاک کے آفیسرز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ محکمے میں کسی قسم کی کرپشن ،بدعنوانی اور میرٹ کے خلاف اقدامات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے وژن کے مطابق کرپشن فری محکمہ لائیواسٹاک ہمارا مشن اور ایجنڈا ہے یہ بات انہو ں نے محکمہ لائیو اسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے افیسران سے ڈائریکٹریٹ لائیواسٹاک کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

مشیر لائیو اسٹاک حاجی میٹھا خان کاکڑ نے نگران دور حکومت میں محکمہ لائیو اسٹاک میں ہونے والے بے قاعدگیوں اقرباء پروری اور غیر قانونی بھرتیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں فیکٹ فانڈنگ کمیٹی کے سامنے محکمہ لائیو اسٹاک میں انتہائی عجلت اور میرٹ کے خلاف ہوئے والی بھرتیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیواسٹاک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور کورٹ کی واضح احکامات اور پابندی کے باوجود محکمہ لائیو اسٹاک میں بڑے پیمانے پر بوگس ٹیسٹ وانٹرویو کے ذریعے ایک ہزار کے قریب لوگوں کو اقرباء پروری کی بنیادپر میرٹ کے خلاف بھرتیاں کیا گیا ہے جس پر وزیراعلیٰ جام کمال خان کی یہ بات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کے آفیسران سے مکمل تفصیلات طلب کرلی ہے تاکہ میرٹ کے خلاف اور پابندی کے باوجود بھرتیاں کرنے والے محکمہ لائیو اسٹاک کے آفیسران کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

مشیر لائیو اسٹاک حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ شہری وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک میں بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے محکمہ لائیو اسٹاک میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے جامع اصلاحات کا پلان تشکیل دیا جائے گا، وزیراعلیٰ جام کما ل خان کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے آفیسران و اہلکاروںکو یکسوئی سے محکمہ کے امور میں بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا اب آرام کا وقت نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل ومحکمہ امور حیوانات کے معاملات میں بہتری کیلئے جامع پلان تشکیل دے کربھرپور محنت کرنا ہوگا ،کام نہ کرنے والے آفسران عہدے خود چھوڑ دے جو آفیسران عہدوں پر رہنا چاہتے ہیں انہیںکام کرکے بہترین نتائج بھی دینگے ہونگے ورنہ انہیں ہٹا دیا جائے گا ،محکمہ لائیو ا سٹاک میں تبدیلی لائے بغیر چھین سے نہیں بیٹھیںگے وزیراعلیٰ جام کمال خان کو محکمہ لائیو اسٹاک کے امور میں بہتری کیلئے جلد تفصیلی بریفنگ دی جائیگی، وزراء اور منتخب عوامی نمائندوں کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ٹاسک مل چکا ہے اور محکمہ لائیو اسٹاک کے تمام معاملات وزیراعلیٰ جام کمال خان خود مانیٹر کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں