شہدا ء ہمارے اصل ہیرو ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،ڈپٹی کمشنرکوئٹہ

منگل 18 ستمبر 2018 23:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) میجر (ر)ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ شہدا ء ہمارے اصل ہیرو ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ملک اور قوم کی دفاع اور وطن سے محبت کی خاطر اپنی قیمتوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں گزشتہ روز بائی پاس پر بم حملے میں شہید ہونیوالے لیویز اہلکاروں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد جاری رئیگی عوام کو پرسکون زندگی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ اپنے آفس میں ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سماج اور امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے قانون شکن عناصر ہماری گرفت سے بچ نہیں سکتے قانون سے بالاتر کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے عوام انتہائی باشعور اور تعاون کرنے والے لوگ ہیں پشن ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور گھر کی چوکیداری سب کو ملکر کرنا ۔

(جاری ہے)

کسی بھی گھر اور دکان کرایہ داری پر دینے سے پہلے اس کی مکمل چھان بین کرتے ہو ئے اس کے کو ائت اپنے پاس رکھیںجبکہ اس کے حو الے کے متعلقہ تھانے کو اطلاع بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں