ٹی این ایف جے بلوچستان کے صدر کاعشرہ محرم میں ہونے والے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

ذکر حسین ؑ درس آزادی و حریت ہے جو عشق رسالت ؐ سے معمور اور کردار سازی کی تبلیغ ہے، ہادی عسکری

بدھ 19 ستمبر 2018 16:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ٹی این ایف جے بلوچستان کے صدر ہادی عسکری نے عشرہ محرم میں ہونے والے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں بھی کیں، امامبارگاہوں میں ڈیوٹی پر تعینات مختار فورس کے جوانوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کیے۔

(جاری ہے)

مختار فورس کے نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذکر حسین ؑ درس آزادی و حریت ہے جو عشق رسالت ؐ سے معمور اور کردار سازی کی تبلیغ ہے، ملک بھر میں بلا تفریق شیعہ سنی تمام اہل وطن نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کا غم مناتے ہیں، لہذا حکومت اور انتظامیہ کو چاہیئے کہ عزاداروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بعض واعظین و ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے بانیان مجالس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکا جائے ، ریاستی اداروں کی تطہیر کی جائے، پر امن شخصیات کو شیڈول فور سے نکالا جائے اور کالعدم تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنوں کو شیڈول فور میں ڈالا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں