نواز شریف کی رہائی کا فیصلہ حق کی فتح ہے، سکندر خان عباسی

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، کل عدلیہ کا وقار مزید بلند ہوا، بلوچ لیگی رہنماء

بدھ 19 ستمبر 2018 20:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) لیگ (ن) جان محمد روڈ کے رہنما سکندر خان عباسی‘ خالد خان عباسی‘ شمریز خان عباسی‘ جاوید خان‘ رفاقت‘ اویس اور دیگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزائیں معطل کرکے رہائی کا حکم دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج عدلیہ کا وقار مزید بلند ہوگیا ہے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کا احترام کیا مشکل حالات میں بھی میاں نواز شریف بھاگے نہیں بلکہ ہرصورتحال کا مردانہ وار مقابلہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کوئی کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود سخت سزا پر تحفظات کے باوجود فیصلہ قبول کیا اور قانون راستہ اختیار کیا آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں