کوئٹہ ، ضمنی بجٹ کے زریعیPTI کے سرکارکی اگلی5سال تک نیت ا ور ارادے ظاہر ہو گئے ہیں ،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

گیس کی قمیتوں میں میں اضافہ کر کے ملک کے سرد علاقوںبالخصوص بلوچستان اور کے پی کے عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ہے، روزمرہ اشیائے صرف پر ٹیکسوں کے نرخ میں اضافے کے بجائے ٹیکس چھوٹ کی پالیسی اختیار کی جاتی تو بہتر ہوتا،بیان

بدھ 19 ستمبر 2018 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روز وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ کی طرف سے ضمنی بجٹ پیش کرنے اور غریب عوام و سرکاری ملازمین پر ٹیکس کے نفاذ کے زریعے مہنگائی کا طوفان لانے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف مخصوص طبقات پر عناتیوں کی برسات کے زریعے مراعات یافتہ طبقے پر مہربانیاں کی گئی تو دوسری طرف پہلے سے مہنگائی یا غربت کے ہاتھوں ہر لمحے ذلت کا سامنا کرنے والے عوام کی زندگی مزید تلخ کر دی گئی،بیان میں کہا گیا کہ ضمنی بجٹ کے زریعیPTI کے سرکارکی اگلی5سال تک نیت و ارادے ظاہر ہو گئے ہیں ،اپنے انتخابی وعدوں اور دعوئوں کی برعکس حکمران جماعت نے جس طرح کے اقدامات کے زریعے مہنگائی مسلط کرنے کی شروعات کی ہیں اسی وجہ سے ملک سے غربت کی بجائے غریبوں کا خاتمہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہیں ،گیس کی قمیتوں میں میں اضافہ کر کے ملک کے سرد علاقوںبالخصوص بلوچستان اور کے پی کے عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ہے گیس کے قمیتوں میں اضافے کے دوران بلوچستان کے صارفین کو بھی ملک کے گرم علاقوں کے صارفین کی طرح دیکھا گیا اور ان پر وہی شرائط مسلط کی گئی ،جو سندھ اور پنجاب کے صارفین کے ساتھ روا رکھا گیا،حالانکہ بلوچستان کے سرد اضلاع کے صارفین کوکم از کم 800یونٹ تک کم نرخ پر گیس کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل کی ضرورت تھی جبکہ روزمرہ اشیائے صرف پر ٹیکسوں کے نرخ میں اضافے کے بجائے ٹیکس چھوٹ کی پالیسی اختیار کی جاتی تو بہتر ہوتا،سرکاری ملازمین جن سے جبری ٹیکس لیا جا رہا ہے انھیں مزید مراعات دے کر ملک سے کرپشن اور رشورت خوری کے خاتمہ کی طرف توجہ دی جا ئے تو ملک کو کھربوں روپے کی بچت کی طرف ایک قدم اٹھایا جا سکتا تھا،بیان میں کہا گیا کہ PTI کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کی طرح تمام زور غریب عوام کو دبانے اور انھیںختم کرنے پر ہی صرف کرنے پر لگا کر روائتی حکمرانی کا ثبوت دیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں