وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون رائیگا ں نہیں جائیگا ،قیام امن کے لئے عوام اور تاجروں کا تعاون نا گزیر ہے ،ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:23

کوئٹہ۔ 19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون رائیگا ں نہیں جائیگا ،قیام امن کے لئے عوام اور تاجروں کا تعاون نا گزیر ہے ۔امن وامان کی بحالی ، عوام کو ضروریات زندگی کے لئے سہولیات کی فراہمی تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ تمام تر وسائل عوام کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

جس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں اور کسی قسم کی غفلت قابل برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین بم دھماکے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروںکے ورثاء میں امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے شہداء کے پسماندگان میں فی کس ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے لواحقین کی داد رسی اور فورسز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر قبائلی عمائدین ،سیاسی اکابرین، اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سمیت تمام محکموں کے ضلعی آفسران موجود تھے ۔ اورنگزیب بادینی نے کہا کہ عوام اپنے ارد گرد کے لوگوں پر کھڑی نظر رکھیںکسی مشکوک شخص کو کرائے کے لئے مکان فراہم نہ کریں اور کسی انجان شخص کو پناہ نہ دیں۔ تاکہ شر پسند عناصر اپنے عذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ اور ہماری آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں ۔جس پرضلع پشین کے باشعور عوام نے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی حکومت کا ساتھ دینے اور اس ضمن میں ہر طرح کی قربانی دینے کا عہد کیا ۔اس موقع پر شہداء کی روح کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں