پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، نواب ایاز خان جوگیزئی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بہت بڑی سازش ہے خیبرپختونخوا کے بعد یہاں کے پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال خراب کرکے خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کریں گے لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سوچی سمجھی سازش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں سرے عام قلعہ سیف اور پشین میں لیویز اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تاہم ان اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس طرح ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے وہ آکر پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرے اس سے پہلے بھی حالات خراب کرنے کی کوشش کی مگر پشتون عوام سیاسی قوتوں نے ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھیں اور جو لوگ سازش کرکے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرامن اور تعلیم یافتہ قوم ہے اور وہ کبھی بھی ان واقعات میں نہ ماضی میں ملوث رہے اور نہ اب ان واقعات میں ملوث ہیں ان واقعات کے خلاف ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی بقاء کی جنگ لڑیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں