بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات

جلوس کے روٹس کی 130خفیہ کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں شہر میں ایف سی ،پولیس ،اینٹی ٹیررارسٹ فورس اورپولیس کے گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جبکہ جلوس کے روٹس کی 130خفیہ کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس پر واقع دکانوں ،پلازوں کو باقاعدہ سوئیپنگ کے بعد سیل اور جلوس کے روٹس کو ملنے والی گلیوں کو بند جبکہ چھتوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جلوس کے روٹس پر کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے 130کیمروں کے ذریعے براہ راست آئی جی آفس میںقائم کنٹرول روم سے جلوس کو مانیٹر کیا جائے گا جبکہ یوم عاشور کے جلوس کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے ۔ذرائع نے بتایاکہا کہ جلوس کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اور دیگر اداروں کو خصوصی پاس اور گاڑیوں کو اسٹیکر جاری کئے گئے ہیں بغیر اسٹیکر کسی کو جلوس کے نزدیک نہیں جانے دیاجائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں