مچھ سے عزاداروں کا جلوس سخت سیکورٹی میں کوئٹہ پہنچادیا گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) مچھ سے عزاداروں کا جلوس یوم عاشور کے صوبائی جلوس میں شرکت کیلئے ایف سی ،پولیس اور لیویز کی سخت سیکورٹی میں کوئٹہ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی مچھ سے عزاداروں کا جلوس کوئٹہ میں یوم عاشور کے صوبائی جلوس میں شرکت کیلئے جمعرات کی شام ایف سی ،پولیس اور لیویز کی سخت سیکورٹی میں مچھ سے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن پہنچ گیا مجھ سے آنے والے عزاداران جمعہ کو کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں