کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری کی خصوصی ہدایت پر یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ، بولان میڈیکل ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی وافر مقدار پہنچادی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں