یوم عاشورہ پر عوا م انتشار اور دہشت پھیلانے والوںسے ہوشیار رہیں،اے این پی

آج کا دن نہ صرف اسلامی بلکہ پوری دنیا کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، پشتون اور بلوچ معاشرہ بھی ایثار ، قربانی اور صبر وتحمل کا درس دیتا ہے،بیان

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں یوم عاشور کے موقع پر اتحاد وا تفاق اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج کا دن نہ صرف اسلامی تاریخ بلکہ پوری دنیا کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اوریہ دن ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہمیں حق اور صداقت کا ساتھ دینا چاہئے ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں عوا م انتشار اور دہشت پھیلانے والوںسے ہوشیار رہیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم عاشور رہتی دنیا تک اس بات کی گواہی دے گا کہ حق اور صداقت کا ساتھ دینے والے بھلے محدود لوگ ہوں مگر دنیا ان کی جدوجہد اور قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرتی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہی بیان میں کہاگیا ہے کہ پشتونوں نے بحیثیت قوم ہمیں برداشت اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ہمارے صوبے میںآ باد پشتون اور بلوچ معاشرہ بھی ایثار ، قربانی اور صبر وتحمل کا درس دیتا ہے جس کی اعلی تاریخی اور ثقافتی اقدارو روایات ہیں بحیثیت مسلمان ہمارا فرض یہی ہے کہ ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں آج کا دن بھی ہمیں صبر و تحمل اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے ہمیں آپسی اختلافات بھلا کر معاشرے میں امن اور عدم تشدد کے فلسفے کو فروغ دینا چاہئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن کی مناسبت سے قیام امن برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ صبر وتحمل اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے کو امن اور سکون کا گہوارہ بنائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں