کوئٹہ ، برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کاموںکے سلسلے میں 23 ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سٹیڈیم، پی ٹی وی (PTV)، ملک پلانٹ فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام5بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح24ستمبرکو سریاب گرڈسٹیشن کے سریابI،سریابIIٴْؑاورجڑسافیڈروں سے 11:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزکوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف(PAF)فیڈرسے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ سورج گنج بازارفیڈردوپہر2بجے تا شام5بجے نیز سریب گرڈکے جان محمدروڈفیڈردوپہر2بجے سے شام5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں