بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان اپنی نشستیں بھول گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان اپنی نشستیں بھول گئے ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکین اسمبلی اپنی نشستیں بھول کر ایک دوسرے کی نشستوں پر بیٹھ گئے ،اجلاس کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن میر جان محمد جمالی نے اجلاس کی صدارت کر نے والے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جس کے بعد اراکین کو انکی مخصوص نشست نمبر ایک بار پھر سے بتائے گئے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں