کوئٹہ ، افغان مہا جرین کو مسلما ن بھا ئی ہونے کے نا طے یہاں پناہ دی ہے،میر ضیاء اللہ

امید کر تے ہیں کہ سارے مہمان افغان مہا جر اچھی یادیں لے کر یہاں سے اپنے ملک واپس چلے جائیں،صوبائی وزیرجنگلات و جنگلی حیات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات میر ضیاء اللہ نے کہا ہے کہ افغان مہا جرین ہمارے مہمان ہیں ہم نے انہیں مسلما ن بھا ئی ہونے کے نا طے یہاں پناہ دی ہے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے ملک واپس چلے جائیں کیونکہ ان کے ملک کے حالات اچھے ہو گئے ہیں کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ افغان کے حالات جب بہت خراب تھے تو افغان با شندوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان خصوصاً بلوچستان کا رخ کیا ہم نے بھی بڑا دل کا مظاہرہ کر تے ہوئے مشکل وقت یں انہیں یہاں پنا ہ دی اور ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی آج افغانستان کے حالات بتدریج بہتر ی کی طرف جا رہے ہیں جوکہ ایک خوش آئند بات ہے امید کر تے ہیں کہ یہ سارے مہمان افغان مہا جر اچھی یادیں لے کر یہاں سے اپنے ملک واپس چلے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک افغان مہا جرین کو شہریت دینے کا معاملہ ہے اس کی ہم اس لئے بھی حمایت نہیں کر تے کیونکہ یہ ایک ایسا گھمبیر سیاسی مسئلہ ہے کہ اس کے حوالے سے ماضی میں بھی کافی بحث ومباحثہ ہو چکا ہے اب دوبارہ یہ پینڈورا بکس کھولنے کے ہم حق میں نہیں ہے کیونکہ اس حوالے سے ہمیں تحفظاہیں ہم نہیں چا ہتے کہ ہمارے آنے والی نسلیں ہمیں اس مہمان نوازی پر خود الزام ٹہرا ئیں اور ہم اپنے ملک میں ہی رہتے ہوئے اقلیت میں تبدیل ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان با شندوں کی مشکل وقت میں جہاں مسلمان بھائی ہونے کے ناطے مدد وتعاون کیا اور پناں دی وہاں افغان ہمارا ایک اچھا ہمسا یہ ملک بھی رہا ہے جس کے ماضی میں پاکستان کے اچھے تعلقات استوار رہے ہیں ہم ان تعلقات کو مزید تقویت دینا چا ہتے ہیں گو نہ افغان مہا جرین کی وجہ سے ہم کافی مشکلات میں بھی رہیں وقت آگیا ہے کہ وہ پرامن افغانستان پاکستان کی مہمان نوازی کی اچھی یادیں لے کر واپس چلے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں