رکن جماعت اسلامی عقیل احمد کے والد انتقال کرگئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی ضلع لورالائی کے رکن عقیل احمد کے والد چوہدری ریاض احمد لورالائی میں انتقال کر گئے نمازجنازہ آج دو بجے ان کی رہائش گاہ لورالائی میں ہوگی فاتحہ خوانی بھی لورالائی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء بشیر احمدماندائی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم، زاہداختر بلوچ میر محمد عاصم سنجرانی،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمدکرد،جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمیدمنصوری ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ، ڈاکٹر نعمت اللہ نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں