پشتون کلچر ڈے کے سلسلے میںپورے پشتونخوا وطن، ملک وبیرون ملک تقاریب کا انعقاد ہوگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج23ستمبر بروز اتوار کو پشتون کلچر ڈے کے سلسلے میںپورے پشتونخوا وطن، ملک وبیرون ملک تقاریب کا انعقاد ہوگا۔ اس سلسلے میں پارٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں تقریب ہوگی ۔ جس سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنماء،ادیب وشعراء خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پشتون ثقافت و ادب کو اجاگر کرنے ، پشتون روایتی پگڑی ، چادراورپشتون لباس پہننے کے ساتھ ساتھ دیگر لوازمات کو اپنایا جائیگا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون ثقافت کے قومی دن کے رسم کو اب ہر سال منایا جائیگا اور پشتونخوا وطن کے تمام غیور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قومی ثقافت کے دن کو منائیں تاکہ پشتون قومی ثقافت اور ہمارے اعلیٰ روایات واقدار پر منفی عوامل کا پڑنے والے اثرات کا ازالہ کیا جاسکے اور اپنی ثقافت کے مثبت پہلووں کو ہر سطح پر اجاگر کیا جاسکے۔ بیان میں آج کے تقاریب میں بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں