کوئٹہ،مفکراسلام حضرت مولاناسید ابو الاعلیٰ مودودیؒجہدمسلسل اور ایک وژن کا نام ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی
ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:46
(جاری ہے)
26 /اگست 1941 ء کو جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی اورجماعت اسلامی کے قیام سے نومبر 1972تک جماعت اسلامی کے امیر رہے۔
22 ستمبر 1979 ء کوانتقال کر گیے انہوں نے کہا کہ مولانا مودودی صاحب کو چا ر مرتبہ گرفتار کیا اور جیل بھیجا گیا ۔ پہلی مرتبہ4اکتوبر1948ء کو 20ماہ قید ، دوسری مرتبہ لاہورشہر کے مار شل لا کے تحت 28مارچ 1953 ء کو گرفتار26ماہ قید ،تیسری مرتبہ4 جنوری1964ء کو جماعت اسلامی خلافِ قانون قرار دیے جانے پر8ماہ ، چوتھی مرتبہ1967 ء میں اس لیے گرفتار اور نظر بند کیے گئے کہ عیدالفطر‘ جمعہ یا جمعرات کو پڑ رہی تھی اور جنرل محمد ایوب خاں صاحب کو ان کے بعض درباریوں نے ڈرا دیاتھا کہ عید جمعہ کے روز ہوئی تو دو خطبے ہوں گے‘یعنی ایک عید کا اور دوسر ا جمعہ کا ‘اور ایک دن میں دو خطبوں کا ہونا حکومت کے لیے منحوس اور خطرہ بھی ہو سکتا ہے مولانا مودودی ؒ کوگرفتار کر کے راتوں رات لاہور سے لے جا کر بنوںمیں نظر بند کر دیا اور دو ماہ بعد ان کو رِہا کیا ۔مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ نے معیشت اور سیاست پر بھی بات کی اور سماجیات پر بھی کتب تحریر کیں۔ سودکی ممانعت اور پردے کی افادیت پر ان کی کتابیں ایک علمی خزانہ ہیں ۔ سید مودودیؒ نے اپنی اس فکر کو پھیلانے اور دیے سے دیا جلانے کے لیے جماعت اسلامی کی صورت میں ایک منظم جماعت قائم کی۔ دنیا میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ ایک آدمی مفکر ،مدبر اور مفسر بھی ہو، دانشور اور فلسفی ہو، محدث اور ادیب ہواوراس نے کوئی سیاسی جماعت بھی بنائی ہو۔ لیکن دنیا بھر میں شاید سید ابوالاعلیٰ موددی ؒہی وہ واحدشخصیت ہیں، جنھوں نے جماعت اسلامی کی شکل میںایک سیاسی تحریک کو اٹھایا۔ اس سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں انہیں جیل بھی جانا پڑا،بہت سارے لوگ جیل میں جاتے ہیںلیکن قید کے ایام کو انسانیت کی راہنمائی اور بھلائی کا ذریعہ بنا نا شاید سید مولانا مودودیؒ کی قسمت میں لکھاتھا کہ وہ جیل میں گئے تو وہاں انہوں نے تفہیم القرآن جیسی شہرہ آفاق تفسیر لکھ کر نئی نسل کو ایک ایسا تحفہ د یاجس کی نظیر کم ہی ملے گی۔ تفہیم القرآن نے بلاشبہ لاکھوں نوجوانوں کو کفر و الحاد کے پھیلائے ہوئے جال سے بچا کر مومنانہ زندگی کا خوگر بنا دیا۔مولانا مودودیؒ نے سب سے زیادہ ہمارے زمانے کو متاثر کیا،خصوصاً نوجوانوں اور طلبہ کو انہوں نے اپنے لٹریچر کے ذریعہ بے حدمتاثر کیا۔ان کااصل ہدف بھی نئی نسل کی رہنمائی اور انہیں زمانے کی چکاچوند سے بچانااور اسلام کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنا کر ایک جہد مسلسل کیلئے تیا ر کرنا تھا وہ نوجوانوں کو دین کے خادم بنانا چاہتے تھے۔میرے خیال میں مولانا مودودیؒ اس زمانے میں اللہ رب العزت کا ایک خصوصی انعام اور احسان تھا۔سید مودودیؒ نے خود کو بیسویں صدی کے ایک مصلح، مبلغ اور داعی کے طور پرمنوایااوراپنی تعلیمات کوآنے والے ہر زمانے کیلئے روشنی کا ذریعہ بنا گئے۔سید مودودیؒ حضرت شاہ ولی اللہؒ ، حضرت مجدد الف ثانیؒ ، شاہ عبدالقادر جیلانی ، حضرت علی ہجویریؒ کاہی تسلسل ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہر زمانے میں ایسے لوگ ہوں جو لوگوں کی صحیح رہنمائی کرنے کا فریضہ سرانجام دیں، ہمارے زمانے میں اللہ تعالیٰ نے مولانا مودودیؒ سے خیر کا یہ کام لیا ہے۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایمان پاکستان عید میلہ کا افتتاح کردیا
قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی صوبائی کابینہ کوحلف اٹھانے پر مبارکباد
کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد
وزیراعلیٰ بلو چستان نے صوبائی کابینہ میں شامل چار مشیران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صوبائی کابینہ کی تشکیل تمام جماعتوں کی مشاورت سے مکمل
بلوچستان کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کابینہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وزیراعلیٰ
بلوچستان ،سو ر ا ب ، گیس لیکچ کے با عث دھما کہ پا نچ افر ا د زخمی
نادہندگان سے مجموعی طورپر3ارب 46کروڑ40لاکھ روپے وصول
کوئٹہ میں بر قی لا ئینوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند ر ہے گی
گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ، آواران، چاغی ، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں بارش کا امکان
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل 2024 کو ہوگی
بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ بعد 14رکنی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو