بھارت پاکستان کی امن پسندی اور بات چیت کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،میر نعمت اللہ زہری

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہے بھارت پاکستان کی امن پسندی اور بات چیت کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں ، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی یا کسی قسم کی بھی جارحیت کی گئی تو میں اور میرے قبیلے کے لوگ پاک فوج کے ہمراہ مادر وطن کا دفاع کریں گے یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ،میر نعمت اللہ زہری نے کہا کہ بھارت آرمی چیف کی جانب سے دیا گیا بیان احمقوں کی دنیا میں رہنے کے مترادف ہے ،ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں اگر بھارتی فوج یا حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی گستاخی کی گئی تو ہم مادر وطن کے دفاع میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ،انہوں نے کہا کہ بات چیت ،مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم کسی صورت کمزور قوم نہیں ہیں ،ہم ڈائیلاگ اورسیاست کے ساتھ ساتھ جنگ کرنا بھی جانتے ہیں ،بھارت کی جانب سے حملے کی دھمکیاں انکی خام خیالی اور خوش فہی اور بھارتی آرمی چیف کا بیان احمقانہ ہے انہوں نے کہا کہ میں واضح کرتا ہوں کہ اگر بارڈر پر جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی تو میں اور میرے قبیلے اور قوم کے لوگو پاک فوج کے ہمراہ لڑیں گے اور دشمن کو سبق سکھائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں