الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں اپنی پراجیکٹس ،خدمات کو وسعت دے رہی ہے،جمیل احمد کرد

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدرانجینئرجمیل احمد کردنے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں اپنی پراجیکٹس ،خدمات کو وسعت دے رہی ہے مختلف مقامات پر الخدمت کے تعلیم وصحت ،بیوائوں ،مزوروں اور طلبہ بلخصوص یتیموں کے پراجیکٹس پر کام جاری ہیں کام میں بہتری،پراجیکٹس میں وسعت اور عوامی خدمت کیلئے مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کیساتھ بھر پور تعاون کریںتاکہ دکھی انسانیت کی خدمت بہتر اندازمیں کیا جاسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہیں کہ پسماندہ وغریب علاقوں کے مستحق افراد کی بہتراندازمیں خدمت کی جاسکیں ۔بلوچستان کے علاقوں میں غربت وبے روزگاری اورسہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سماجی فلاحی تنظیموں کے کام کے وسیع مواقع ہیں حکومت کیساتھ فلاحی تنظیموں کو بھی ا س جانب توجہ دیناچاہیے ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر مستحق ،غریب عوام ،معزور افراد وطلبہ کی مدد کر رہی ہیں مخیر حضرات برادراسلامی فلاحی ایج جی اوزکی تعاون سے ہماری خدمات صوبہ بھر میں جاری ہیں اس جدوجہد میں بلوچستان کے مخیر حضرات ہماراساتھ دیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غریب یتیم بچوں کی کفالت پر کام جاری ہیں الحمد اللہ اس وقت صوبہ بھرمیں ہزاروں یتیم بچو ں کو ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہیں تاکہ جہالت کا خاتمہ کرتے ہوئے بے آسرایتیم بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کیا جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں