کوئٹہ: بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، اوور ولٹیج کی کمی پیشی سے ٹیوب ویل خراب ہونے لگے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) ایس ڈی او پشتون آباد شعیب احمد نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی وبیشی کے باعث اکثر ٹیوب ویل خراب ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ وولٹیج میں کمی وبیشی اور اچانک بجلی چلے جانے سے اکثر ٹیوب ویلوں کی مشنیں خراب ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپیل کر تے ہیں کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اکثر اوقات میں پانی غائب ہو جاتی ہے اس لئے بجلی کی فراہمی کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائے تاکہ عوام کو بروقت پانی کی فراہمی میسر ہو ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں