کوئٹہ: مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آرمی چیف کے بیان کی مذمت

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) بلوچستان کی مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دھمکی کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی شیردلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیر رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہا شمی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا مولوی نور اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی قوت کیساتھ ساتھ ایمانی قوت بھی ہے اور شہادت کا جذبہ بھی ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتاانہوں نے کہا ہے کہ ہم مسلمان ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ اپنے وطن پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جب تک ہم ہونگے تو بھارت جیسے ملک ہمارا کبھی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا بھارت نے پاکستان کے متعلق غلط اندازاہ لگایا ہے لیکن بھارت نے پاکستان کو یاد رکھنا چا ہئے کہ مسلمان قوم مسلم امہ اور کلمہ طیبہ پڑھنے والے مسلمان کے صرف ایک نعرہ تکبیر تمام کفری قوتوں پر بھاری ہے اور مسلمان جب نعرہ تکبیر بلند کر دیتے ہیں تو پھر اللہ کی مدد ونصرت سے وہ اپنے جان سے پروار دشمن کیلئے عذاب الہی بن جاتا ہے ہندوستان نے پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان کو بار بار آزمایا ہے لیکن وہ عبرتناک شکستوں کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکی پاکستانی قوم کے جذبہ ایمانی کو سکارنے کی مترادف ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت خطے میں امن کی ضرورت ہے جنگ وجدل سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا اگر جنگ وجدل سے مسئلہ حل ہو تا آج دنیا کی تمام طاقتیں جنگ وجدل کے ذریعے حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر تے مگر اس طرح کبھی بھی نہیں ہوتا بھارت ہماری امن مذاکرات سے فائدہ نہ اٹھائے ہم نہ کمزور ہے اور نہ کمزوری دکھائیں گے اگر بھارت نے جنگ چھیڑنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے انہوںنے کہا ہے کہ جنگ کی دھمکیاں آسان ہے لیکن جنگ کی حقیقی میدان تلخ ہو تا ہے اور جنگوں سے ہولناک تباہی ہو تی ہے کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی شیردلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں