کوئٹہ میںبرقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

پیر 24 ستمبر 2018 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 25ستمبرکو سریاب گرڈسٹیشن کے ہزارہ ٹائون، کرانی، اولڈلیاقت بازار، جان محمدروڈ، انڈسٹریل اور چلتن فیڈروں سے صبح7بجے تا صبح10بجے اسی گرڈکے جائنٹ روڈ فیڈر سے صبح10بجے سے 12بجے تک ۔

کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈ،سریاب گرڈکے جڑسا فیڈرزسے 11بجے تا 2 بجے دن نیز شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈر12بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی نیز اسی روز انڈسٹریل گرڈکے شاہنواز,اولڈمیاں غنڈی فیڈرز12بجے سے سہ پہر3بجے تک۔کوئٹہ سٹی گرڈکے پی ٹی وی (PTV)اورملک پلانٹ فیڈرزسے دن ایک بجے تا شام چاربجے جبکہ سریاب گرڈکے انڈسٹریل اور انڈسٹریل گرڈکے شموزئی فیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی نیز صحبت پورگرڈسٹیشن سے بھی صبح9بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 26ستمبرکو سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک۔انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرسے صبح10بجے تا ایک بجے دن نیز سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈر12بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور،شاہنوازفیڈرزایک بجے سے سہ پہر3بجے تک اورانڈسٹریل گرڈکے نیو میاں غنڈی فیڈرسی12بجے تا شام 4بجے علاوہ ازیں اسی روز گنداخہ گرڈسے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ دالبندین اور چاغی گرڈسٹیشنوں سے 25اور26ستمبرکو (روزانہ)12بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں