بھارت نے مذاکرات سے انکار کر کے امن دشمنی کا ثبوت دیا ‘مفتی محمد حیات القادری رضوی

امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر بدامنی کا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہے

پیر 24 ستمبر 2018 20:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات سے انکار کر کے امن دشمنی کا ثبوت دیا ہے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور پاکستان میں بھارتی مداخلت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں امریکہ افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر بدامنی کا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہے بھارت صرف اپنے مقاصد اور مفادات کے لئے افغانستان میں موجود ہے اب پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہو گا پرانے نظام کے سیاسی، معاشرتی اور سماجی ڈھانچے پر نئے پاکستان کا غلاف نہیں سج سکتانئے پاکستان کی تعمیر کے لئے عوام دشمن استحصالی نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے رواں سال کے دوران 457 بچوں کی ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہیں سندھ حکومت تھر کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے نئی حکومت نئے ٹیکس لگانے سے باز رہے منی بجٹ کے ذریعے عوام کو مہنگائی کے عذاب سے دو چار کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں