کوئٹہ ، سرحدی علاقوں کے عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں ،مولانا عبدالحق ہاشمی

امن وتصفیے کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف وقابل تقلید ہیں،قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے،صوبائی امیرجماعت اسلامی

پیر 24 ستمبر 2018 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں حکومت سرحدی علاقوں کے عوام کے مسائل شناختی کارڈ،بجلی لوڈشیڈنگ،پانی کی عدم دستیابی ،بے روزگاری وبدامنی جیسے سلگتے مسائل کو فوری حل کریں ۔امن وتصفیے کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف وقابل تقلید ہیں ضرورت اس امر کی ہیں کہ صوبہ بھر میں پھیلے ہوئے قبائلی تنازعات کو اخلاص ویکجہتی کیساتھ ہمیشہ کیلئے حل کیے ہیں ایثاروقربانی اوراخلاص بنیادی شرط ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے پرامن علاقے میں بدامنی پیداکرنے والوں کاراستہ روکھا جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چمن کے دوران جماعت اسلامی کے ضلعی اجلاس، ذمہ داران سے گفتگومیں کہی اس موقع پر امیر ضلع قاری امداداللہ ،ڈاکٹر بسم اللہ ،عبدالواجد آغاودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ باب دوستی پر بلاوجہ کی رکاوٹیں ، معمولی معمولی باتوں پر سرحد بند کرنا چمن وگردونواح کے عوام کیساتھ دونوں برادر اسلامی ممالک کے ہزاروں لاکھوں آبادی کیلئے تکلیف ومشکل اور دوری کاباعث ہوتا ہے کوئٹہ چمن شاہراہ پر جگہ جگہ قائم غیر قانونی چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

حکومت باب دوستی کو حقیقی دوستی میں تبدیل کریں دستاویزات صحیح ہونے کے باوجودنقدی سے محروم اورعزت نفس مجروح کرنا دانشمندی نہیں ۔بھارت سازش کے تحت افغانوں کو دوست جبکہ پاکستانی حکام انہیں اپنے سے دور کرکے مشکلات پیداکررہے ہیں۔چمن کے عوام اس نارواسلوک سے تنگ آگیے ہیں ۔حکومت دوستی کو سازگار بنانے کیلئے حالات سازگار بنائیں تاکہ سرحد محفوظ اور عوام خوشحال ہوجائیں نادراحکام چمن کے عوام کو جو کہ حقیقی پاکستانی ہیں ان کو شناختی کارڈ بنانے میں تعاو ن کریں بلوچستان وسائل سے مالامال مگر یہاں کے عوام پریشانیوں کے دلدل میں پھنس گیے ہیں تعلیم وروزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابرہیں اقرباء پروری سفارش کلچر اور نوکریوں کی فروخت کی وجہ سے اہل مگر غریب نوجوان مایوسی واحساس محرومی کا شکار ہیںتعلیم وصحت کے شعبوں پر توجہ نہیں دی جارہی شاہراہوں کی حالت دگرگوں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اب گیس پریشر میں کمی نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

سی پیک منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ہیں بشرطیکہ حکمران اپنی نیک کو درست کرتے ہوئے تعصب ونفرت اور سازش نہ کریں ۔ قبل ازیں مولانا عبدالحق ہاشمی نے وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے رہنما قاری عطاء اللہ مسلم کے گھر جاکر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی وتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں