جشن زیارت کے سلسلے میں ایک روزہ میلہ یکم اکتوبر کو ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 22:14

کوئٹہ۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) جشن زیارت کے سلسلے میں یکم اکتوبر کو زیارت میں ایک روزہ میلہ منعقد ہوگا ۔میلے میں اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا ،اجلاس میں ڈی پی او زیارت اسرار احمد عمرانی ،اسسٹنٹ کمشنر احسان انور اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں میلہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔میلہ میں کرکٹ ،فٹبال ،رائفل شوٹنگ ،ایتھلیٹکس اور مختلف کھیل منعقدکئے جائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں