عوام کی پسماندگی دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کریں گے ،صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ

پیر 24 ستمبر 2018 22:14

کوئٹہ۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہاہے کہعوام کی پسماندگی دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کریں گے ،عوام سے جووعدے کئے تھے ان کو پورا کریں گے ۔تعلیم ،صحت ،پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کریں گے ،اپنے حلقے میں پانی کے حوالے سے جو بھی مشکلات ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو دورکریں گے ،پانی نعمت خداوندی ہے عوام بھی پانی کا ایک ایک قطرا بچائیں،اور حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد خان دمڑ نے سنجاوی میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے تمام لوگ ان کے لیے برابر ہے اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائیں جائیں گے ،عوام کی حقیقی نمائندگی کریں گے ،عوام کی ترقی خوشحالی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بہت سے مسائل ورثے میں ملے ہیں ایک دن میں حل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنے دور میںضرور ریلیف دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں