ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک نے انسدادپولیو مہم کا باقاعدہ آغا زکردیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:14

کوئٹہ۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک نے سہ روزہ انسدادپولیو مہم کا ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر باقاعدہ آغا زکیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد اکبر سولنگی،ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر عبدالقادر ہارون و دیگر نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے ۔

جبکہ تحصیل لہڑی میں بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کی ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے بتایا کہ ضلع سبی کی دو تحصیل سبی اورلہڑی میں38ہزار988پانچ سال سے کم عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے گھرگھر جاکر پلائے جائیں گے جبکہ قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار بنانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سی192ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 48فکسڈ پوائنٹس،10ٹرانزٹ پوائنٹس کے علاوہ موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جاکر نونہالوں کو انسداد پولیو سے بچاو کے قطرئے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس مرتبہ انسداد پولیو مہم کے ساتھ پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلاے جارہے ہیں تاکہ ہمارے بچے پولیو سمیت دیگر موضی امراض سے بچ سکیں اور وہ مستقبل میںصحت مند و تندرست ہوکر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپناکردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں