بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ہفتہ صفائی مہم (کل) شروع ہو گی

پیر 24 ستمبر 2018 22:14

کوئٹہ۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ہفتہ صفائی مہم (کل) منگل سے شروع ہورہی ہے ۔یہ بات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فہیم خان نے خصوصی اجلاس میں ہسپتال کی انتظامیہ سے اظہار خیال کرتے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہسپتالوں میں خصوصی صفائی مہم لازمی ہے اس سلسلے میں بی ایم سی ہسپتال میں ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے جس میں انتظامیہ سمیت پیرا میڈیکس خصوصی مہم میں حصہ لینگے یہ خصوصی صفائی مہم بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ حادثات سے شروع کی جارہی ہے اجلاس میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد انور اورپیرا میڈیکس بی ایم سی یونٹ کے صدر عبدالسلام زہری بھی موجود تھے ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم خان نے صفائی مہم کے دوران مریضوں کے تیمار داروں سے تعاون کی اپیل کی اور کسی بھی تکلیف سے بچنے کیلئے عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی درخواست کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں