کوئٹہ ،فعال اور منظم تنظیم ہی کی بدولت قومی اہداف حاصل کئے ہیں،اصغر خان اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تحریک کی تسلسل کی حیثیت سے ہر مشکل اور کٹھن حالات کا مر دانہ وار مقابلہ کیا ہے، پارٹی اپنی سیاسی نظریاتی اہداف کے محافظ کے طور پر ہر سطح پر اپنی جدوجہد کو اولیت دیتی رہے گی ،صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈ اے این پی

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فعال اور منظم تنظیم ہی کی بدولت قومی اہداف حاصل کئے ہیں عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تحریک کی تسلسل کی حیثیت سے ہر مشکل اور کٹھن حالات کا مر دانہ وار مقابلہ کیا ہے پارلیمانی سیاست ہماری جدوجہد کا ایک حصہ ہے جبکہ پشتون قوم، پشتونخوا وطن، پشتو زبان، پشتون کلتور، روایات واقدار اور اس کے فروغ، وسائل پر اختیار، منقسم پشتون اولس کو ایک غالب میں پرونے کیلئے پارٹی اپنی سیاسی نظریاتی اہداف کے محافظ کے طور پر ہر سطح پر اپنی جدوجہد کو اولیت دیتی رہے گی تنظیم کے ذمہ داران پر آج کل کے مقابلے میں زیادہ ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں کیونکہ کل تک ہم حقوق کی بات کر تے تھے آج ہمیں بقاء کا مسئلہ درپیش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ، تحصیل چمن کا بینہ، صوبائی کونسل کے اراکین حلقہ چیئرمین ڈپٹی چیئرمین، الیکشن سیل، پشتون ایس ایف ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر اسد خان اچکزئی، تحصیل صدر گل باران افغان بھی موجود تھے اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق غور وخوص اور متعدد فیصلے کئے گئے اجلاس میں کئی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لایا گیا جو صحت، تعلیم، نادرا ، انتظامیہ سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اولس کی خدمت اور محکما نہ مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت موجود رہیں گے اور جلد ہی تحصیل چمن کے حلقوں کی تنظیمی دورے کئے جائینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں