عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری" پہلے تولو بھر بولو "کے اصول پر عملدرآمد کریں ، مولاناعصمت اللہ

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی اوررکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری" پہلے تولو بھر بولو "کے اصول پر عملدرآمد کرلیں تو انہیں سفارتی اور حکومتی سطح پر ناکامیوں اور شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ چونکہ دونوں افراتفری کے عادی اور مستقل مزاجی سے عاری ہیں ۔

اوربدقسمتی سے پہلی دفعہ اناڑیو ں کے ہاتھ میں حکومت آگئی ہے۔ بھارت کی طرف سے محض ملاقات کا اشارہ ملنے پر دونوں نے شور مچادیا کہ مذاکرات پر ہمارا ازلی دشمن ملک راضی ہوگیا ہے۔حالانکہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور انتہا پسند ہندووں کی اجارہ داری ہی دونوںممالک کے درمیان مذاکرات میں حائل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں چاہیے کہ وہ بیان بازی سے پہلے وزارت خارجہ سے بھی مشورہ کرلیا کریں تاکہ شرمندگی نہ اٹھانا پڑے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مولاناعصمت اللہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات کا اعلان شور شرابہ سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ مگر پاکستان میں اسے بڑی کامیابی قراردیا جانے لگا ،جس کے کوئی امکانات نہیں تھے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے اب تک کے اقدامات سے یو ٹرن کی پالیسیاں مزید واضح ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب ہمارا مخلص اسلامی ملک ہے، جو ہمیشہ پاکستان کی عزت کرتے ہیں چاہے حکومت میں کوئی بھی ہو۔ چونکہ مضبوط سفارتی تعلقات دونوں ممالک کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں