احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم خرد برد کیس کی سماعت

نامزد ملزم سابق اسسٹنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی سرفراز حسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش، وکلاء کی عدم حاضری پر سماعت چار اکتوبر تک ملتوی

پیر 24 ستمبر 2018 23:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) احتساب عدالتi میں گندم خرد برد کیس کی سماعت نامزد ملزم سابق اسسٹنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی سرفراز حسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت i منور شاہوانی کی عدالت میں گندم خرد برد کیس کی سماعت کے دوران نامزد ملزم سابق اسسٹنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی سرفراز حسین ، سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول نزر محمد کاکڑ اور ٹھیکیدار محمد حسن رئیسانی بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے وکلا کی عدم حاضری کے باعث حتمی بحث نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں