حاجی لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست

الیکشن ٹریبونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی

پیر 24 ستمبر 2018 23:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) الیکشن ٹریبونل میں حاجی لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے سماعت کی سماعت کے دوران درخواست گزار بی این پی رہنما لشکری رئیسانی اور انکے وکیل جبکہ کیس میں فریق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے عنایت کاسی ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور ایڈوکیٹ جنرل رئوف عطا اور الیکشن کمیشن کا نمائندہ بھی ٹریبونل میں پیش ہوئے قاسم سوری کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی الیکشن ٹریبونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی حاجی لشکری رئیسانی نے این اے 265 کے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری این اے 265 سے کامیاب ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں