بی این پی رہنما حاجی لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست

الیکشن ٹربیونل نے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی

پیر 24 ستمبر 2018 23:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل میں بی این پی رہنما حاجی لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست پر سماعت کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی درخواست گزار لشکری رئیسانی اور انکے وکیل ریاض احمد ایڈوکیٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے پی بی 31 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے بھی الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی پی بی 31 انتخابی عذرداری سے متعلق کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں